|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ پاک ایران مخلصانہ دوستی سے تجارت سمیت ہرشعبہ میں بہتری آسکتی ہے بارڈر زوتجارت پر بلاوجہ کی سختی سے دونوں طرف کے عوام مشکلات وپریشانی کا شکار رہتے ہیں ۔

ایران بلوچستان بجلی ،گیس ،اشیاء خوردونوش،پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر شعبہ جات میں ایک دوسرے کی تجربات ،کاروبار وسائل سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں بلوچستان کے عوام تاجروں کو ہمسائیہ ممالک ایران افغانستان سے تجارت کیلئے بارڈرزبندش ودستاویزات میں غیر ضروری سختی سے نفرت پھیل سکتی ہے ۔

ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

بارڈربندش سے ہر طبقہ متاثر اورپریشان ہے ۔

ایران ہمارابہترین ہمسائیہ برادراسلامی ملک ہے ۔

اسلامی ممالک ،مسلم عوام،حکمران سب ملکر ترقی وخوشحالی کیساتھ عدل وانصاف کے اسلامی نظام کے قیام سمیت دشمن کی سازشوں کو بھی ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

بارڈربندش ،بارڈرتجارت میں رکاوٹ کی وجہ سے بلوچستان میں غربت بیر وزگاری ،مشکلات اوربدامنی میں اضافہ ہواہم ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت چاہتے ہیں

منشیات واسلحہ ودیگر غیر قانونی اشیاء کے خلاف ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ ڈاکٹر سید ابوالحسن مہری کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امراء زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،حافظ نورعلی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،صابر صالح پانیزی ،سیدامان اللہ شادیزئی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

رہنمائوں نے پاک ایران تعلقات ،ایران بلوچستان بارڈرمسائل ،آمدورفت ،اشیاء کی ترسیل ،بارڈرکے قریب رہنے والی آبادیوں کے روزگار ،بجلی ،پانی ،گیس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ہوا۔طلباء سکالرشپ، تعلیمی تجارتی امور ،علاقائی مقامی مسائل مشکلات بھی زیر بحث آئی اوران کے حل کے حوالے سے بھی مشاورت ہوا۔اس موقع پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سید ابوالحسن مہری نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور استقامت کی دعادیتے ہوئے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پاک ایران دوستی کیساتھ عوامی مسائل کے حوالے سے ہر جگہ فعال کردا رادا کیا ہے

جماعت اسلامی حقیقی جمہوری دیانت دارپارٹی کیساتھ بین الاقوامی طور پرامت کے اتحاد،مسائل کو اجاگر اوراس کے حل کیلئے بھر پور کردار اداکر رہی ہے

پاک ایران دوستی سے ہی دونوں ممالک کے عوام کا فائدہ ہے انشاء اللہ پاک ایران دوستی سے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالحق ہاشمی نے ڈاکٹرسید ابوالحسن مہری اوران کی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *