|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا

اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس رفیق بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی شرکت کی ،

اجلاس کو بتایا گیا کہ سریاب روڑ ، ریڈیو پاکستان روڑ پر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ ماہ کے شروعات میں ان سائٹس کا افتتاح کردیا جائے گا،

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے اجلاس کو بتایا کہ گاہی خان چوک اور کسٹم ایریا سریاب کے مقامات پر جاری مواصلاتی پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے جبکہ اندرون شہر سڑکوں کی بہتری کے بیشتر منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے،

وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے مطلوب فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری کئے اور زیر تکمیل سڑکوں کے منصوبوں کی پائیداری کے پیش نظر شولڈرز کی تعمیر کے لیے اضافی چار کروڑ روپے کے اجراء کا بھی حکم دیا

وزیر اعلٰی بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پورے صوبے کا چہرہ ہے جسے خوبصورت بناکر شہری سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے

ائیر پورٹ روڑ کا علاقہ مواصلاتی درجہ بندی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ذمہ داری ہے تاہم اگر این ایچ اے توجہ نہیں دیتا تو ہم چپ نہیں بیٹھ سکتے ، ائیر پورٹ روڑ کی بہتری کا منصوبہ صوبائی وسائل سے کریں گے اور ائیر پورٹ روڑ تا بی اے مال سڑک کی کارپیٹنگ عالمی سطح کی کریں گے اور اس کے لئے پیشکشوں کی طلبی بھی عالمی معیار کے مطابق ہوگی ، ائیر پورٹ روڑ پر یکساں تعمیراتی معیار اور شجرکاری کرکے اسے خوبصورت بنائیں گے تاکہ باہر سے آنے والے لوگوں کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے متعلق کوئی منفی تاثر نہ ملے ، ائیر پورٹ روڑ پر تمام وائرنگ اور یوٹیلیٹی سہولیات کے کنکشن انڈر گراونڈ بنائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈبل ریلننگ تعمیر ہوگی

تاکہ ہر طرح کی آمد و رفت سہل طریقے سے ہوسکے ، وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ ائیر پورٹ روڑ کی خوبصورتی کے لئے قابل عمل منصوبہ تشکیل دیکر دو ہفتوں میں جامع رپورٹ پیش کی جائے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے بتایا کہ نجی کمپنی نے کوئٹہ کے تین زون میں سے ایک زون میں کچرہ اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ دیگر دو زون میں بھی ضروری کارروائی کے بعد کچرہ اٹھانے کا کام شروع ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *