کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے
جو جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے
جس پر وہ پوری طرح سے عمل پیرا ہے انہوں نے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل تنظیموں کو ہدایت کی ہیں کہ وہ پارٹی کا 57واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و جذبے سے 30 نومبر کو صوبہ بھر میں منانے کی تقریبات کیلئے اپنی تنظیموں کے اجلاس منعقد کرے
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا رشتہ بہت گہرا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بینظیر بھٹو شہیدکے قومی و عالمی خدمات کو سراہا جائے
اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یہاں بسنے والی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے بہت قریب ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے
پارٹی کا منشور ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں تنظیم سازی کو مزید منظم کرتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
Leave a Reply