|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

دکی : 13نومبر کو دکی سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور 17دن بعد بازیاب ہوگئے

اغوا کاروں نے کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق غڑواس سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور بازیاب ہوگئے

ایس ایچ او ہمایوں خان ناصر کے مطابق اغوا ء ہونے والے تینوں مزدور کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اغوا کاروں نے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان ،نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان اقوام مریانی ساکنان کچلاک شامل ہیں۔

بازیاب ہونے والے تینوں مزدور اپنے گھر کچلاک پہنچ گئے ہیں۔تینوں مزدور 13 نومبر کو دکی سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلئے تھے۔بازیاب ہونے والے مزدور 17 دن بعد بازیاب ہوئے ہیں۔

13 نمبر کو مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ تعمیر کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کرکے مزدور اغوا کئے تھے ۔

مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری سمیت مکمل سامان اور کیمپ کو آگ لگا کر نزر آتش کردی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *