کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ جعلی ممبران اسمبلی ،جعلی قیادت وحکومت بٹھاکر عوام کے حقوق غصب کیے گئے
بلوچستان کے عوام کو سیاسی آزادی ،بنیادی حقوق تک میسرنہیں اسلام آبادمیں خون خرابہ کی مذمت کرتے ہیں ۔
پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد اسمبلی سے پاس کرکے بلوچستان اسمبلی کوربڑاسٹیمپ ثابت کی کوشش کی جارہی ہے۔
نوجوانوں کے ہاتھو ں میں کتاب دینے کے بجائے بندوق دیکر دہشت گردبناکر حقوق ووسائل پر قبضہ ہورہاہے ۔
مصور کاکڑسمیت لاپتہ وغائب کیے گیے افرادبازیاب کیے جائیں پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے ذمہ دار ایف سی وسیکورٹی ادارے ہیں ۔
دکی زیارت قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ٹرکوں کو جلانا ،ٹرانسپورٹرزوعوام کو تنگ ،بھتہ خوری ،غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔
اسمبلی میں صوبہ بھر کے عوام کی نمائندگی ،حقوق کو اجاگر ،زیادتیوں ناانصافیوں کے خلاف ہر صورت آوازبلند کرونگا ۔
نوجوانوں، علمائے کرام، قبائلی عمائدین سمیت عوام کو جماعت اسلامی میں میں شامل کرنے کیلئے امرائے اضلاع وذمہ داران منصوبہ بندی کریں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم باغ میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں امیر صوبہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر ذمہ اران نے ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا اور دعائے خیر بھی کیا
اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی ،امیر ضلع حاجی نظیف اللہ نے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے سلگتے مسائل کاحل ہے عوا م الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ حقوق کا دفاع وسائل کی حفاظت مسائل کو حل کیا جائے ۔
بلوچستان وسائل سے مالامال مگر مسائل مشکلات بدعنوانی ،حکمرانوں ،سیکورٹی اداروں ،مقتدرقوتوں کی لوٹ مارکی وجہ سے بارود پر کھڑاہے جگر گوشے لاپتہ ،شہر محفوظ ہیں نہ شاہراہ ،سکول کے بچے محفوظ ہیں نہ جوان ،ہر طرف مایوسی احتجاج اور نفرت ومسائل ہیں ان سب کا علاج دیانت دارحکمران ایماندار نمائندے اورملک وقوم سے محبت کرنے والے لوگ ہیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت دیانت داری واخلاص سے کی ہیں انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ہر ظلم وجبر کا مقابلہ کرکے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے
جماعت اسلامی نے سلگتے مسائل کواجاگراوران کے حل کیلئے حقوق بلوچستان مہم شروع کر رکھی ہے اس مہم کے دوران نوجوان ،علماء کرام ،دانشور سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کرکے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔
تقریب سے امیرتحصیل قلعہ سیف اللہ ضیاء خان موسیٰ زئی ،خان محمد ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔
Leave a Reply