|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلی کے مشیر برائے کھیل مینا مجید نے پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب محکوم اور مظلوم عوام و طبقات کی جماعت ہے ،

پارٹی نے ملک کو آئین اور عوام کو بنیادی حقوق سمیت اظہار رائے کی آزادی اور ووٹ کا حق دیا انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر نہ صرف ہمارے ملک بلکہ خطے کے عوام کی نجات دہندہ تھے۔

پیپلز پارٹی روز اول سے جمہوریت جمہوری اداروں اور ملک کے دفاع کی مضبوطی کے لئے کوشاں رہی ہے۔

پارٹی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کا دفاع کیا 18ویں ترمیم سے لیکر آغاز حقوق بلوچستان جیسے اقدامات پارٹی کی صوبوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کی فراہمی سمیت سی پیک جیسے بڑے منصوبے دئیے جو خطے کی تقدیر کو بدلنے کا باعث ہیں۔

آج بھی بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کر کررہی ہے۔