کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت منگل کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، چیئرمین سی غلام نبی بلوچ، سینیئر ایم بی آر قمبر دشتی سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی کرے گا۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہی آفیسرز کی اولین ذمہ داری ہے۔
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی دفاتر میں افسران اپنی حاضری یقینی بنائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پرانے گاڑیوں (جو اپنی مدت پوری کر چکے ہیں) کی نیلامی کی پروسیس جلد شروع کی جائے۔
Leave a Reply