|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

ڈیرہ بگٹی:  ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان شاہ زمان خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں حالیہ بھرتیوں کے دوران بے قاعدگیوں کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

پہلے مرحلے میں بلوچستان کے اضلاع کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں ریکارڈ کو اپنے تحویل میں لے کر چھان بین شروع کردیا گیا بھرتی کے عمل کو متاثر یا روکے بغیر ہم ان الزامات کی تحقیقات کر رھے ہیں

جس کا الزام کچھ امیدواروں نے لگایا ہے کہ ٹیمپرنگ کرکے کچھ امیدواران کے امتحانی نمبرز بڑھائے گئے ہیں اور اس الزامات کے تحقیقات کے واضح احکامات ہمارے ٹیم کو ڈی جی اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ نے دئیے ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ زمان خان کے مطابق محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر تحقیق کے علاہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگی ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کارکردگی سمیت دیگر کئی ایشوز پر تحقیقات بھی ہماری زمہ داری میں شامل ہیں،

ڈیرہ بگٹی آمد کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کامران بشیر سرکل آفیسرز ظریف خان اور ثنااللہ مینگل بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *