کراچی: بلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے بندرگاہ اور اس کے منسلک انفراسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈز سپورٹ پراجیکٹ (جی ایل ایل ایس پی) کی جانب سے تعمیراتی اداروں اور ٹھیکیداروں کے لیے ایک آگاہی ورکشاپ (روڑ شو) کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پراجیکٹ انتظامیہ سمیت متلقہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں، مقامی اور بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں، اسٹیک ہولڈرز کے شرکت کی۔
تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد بندرگاہ (جیٹی) سے منسلک تعمیراتی منصوبوں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے کے دائرہ کار، طریقہ کار، دورانیہ اور تکنیکی ضروریات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا تھا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایل ایل ایس پی رحمت دشتی نے بندرگاہ کی تعمیرات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اس کی سٹریٹیجک اہمیت اور بلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دینے کے علاوہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت کے عالمی معیار کے مطابق جدید بندرگاہ اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر کی تعمیر سے بلوچستان میں کاروباری مواقع میں اضافہ، مقامی ماہی گیری کی صنعت کی ترقی، تجارت اور ساحلی علاقے میں کمیونیکشن کے ذرائع میں اضافہ ہوگا۔
تقریب میں ترکی کی بین الاقوامی تعمیراتی کمپنی ٹوماش کی تکنیکی ماہرین نے بندرگاہ اور اس سے منسلک تعمیراتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کے بارے میں شرکاہ کو آگاہ کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی ترقی اور ماہی گیری کی صنعت کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان کی کاوشوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ایفاد (IFAD) کے مالی تعاون سے ایسے میگا منصوبے بلوچستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس سے علاقے میں ترقی کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
روڈ شو تقریب کے دوران نیٹ ورکنگ سیشن کے ذریعے ٹھیکیداروں کو پراجیکٹ اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور ممکنہ شراکتوں کو تلاش کرنے کا مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال اور پروجیکٹ کے مقاصد اور اہداف کے مطابق اہداف کے حصول کے لیے شراکت سازی کے عمل اور اشتراک کے ساتھ ان کے حصول کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوادر لسبیلہ لائیولی ہڈز سپورٹ پروجیکٹ (GLLSP-II) کے تحت ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں بندرگاہ (جیٹی) اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر کی تعمیر بلوچستان سمیت خطے کی معاشی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے میں ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے ایک اہم قدم کیطور پر گردانا جارہا ہے۔
Leave a Reply