کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہورہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جمعیت علماء اسلام کے دورحکومت اور اب موجودہ حکومت کی کارکردگی کا موازانہ کیا جائے تو جمعیت علماء اسلام نے جس طرح صوبہ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور جدوجہد کی وہ آج بھی عوام کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے کوئٹہ پہنچے پر مختلف سے وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس اس بات پر ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل صوبے کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اور پرانے منصوبوں کا افتتاح کرکے اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اورجس طرح سابقہ حکومت کو ایک منصوبے کے تحت ختم کرکے ان کے کریڈیٹ کو چھیننے کی کوشش کی لیکن آج صوبہ کے عوام ہماری حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور افسوس اس بات پر ہے کہ سابقہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو موجودہ حکومت نے اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی لیکن صوبہ کی عوام جانتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور اس کی اتحادی جماعتوں وفاق سے صوبہ کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی اور18 ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات لیکر صوبوں کو منتقل کیا اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبہ کو اربوں روپے کے فنڈزملے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام حکومت میں شامل جماعتوں کو تمام علاقوں میں عبرتناک شکست دیں گے ۔