|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ بنانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام سڑکیں پختہ اور اچھی پوزیشن پر موجود ہیں ان کو توڑ کر دوبارہ بنانے کا ایک ہی جواز ہے کہ کرپشن و کمیشن کو بروئے کار لاکر مفادات حاصل کیے جائیں۔

بیان میں کہاگیا کہ کویٹہ شہر محدود علاقہ ہے لیکن اس میں ہرسال ایم پی اے کی جانب سے اور دیگر محکموں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ تعمیر کیاجاتا ہے۔

جو عوامی ترقیاتی فنڈز کا بے دریغ و غیر ضروری استعمال ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ دوسری طرف میڑو پولیٹن کو پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے۔

صفائی کی صورت ناقص ہے اور شہر گندگی سے بھری ہوئی ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ سکولوں میں سہولیات نہیں ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات نہیں۔

لیکن پختہ سڑکوں کو دوبارہ بنانا فنڈز کے ضیاع کے علاؤہ کچھ نہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ سڑکوں میں فنڈز لگانے کے بجائے دیگر بنیادی ضروریات پر فنڈز کو لگایا جائے جس سے عوام کو بھی فاہدہ ملے اور فنڈز بھی ضیائع نہ ہوں۔