چمن: چمن ماسٹر پلان کو آپریشنل اور فنکشنلائز کرنے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس چمن میں اجلاس منعقد کیا گیا
آج ڈی سی چمن اور کمانڈنٹ چمن سکاٹس نے ڈی سی آفس میں چمن ماسٹر پلان کو فعال کرنے کے حوالے سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔
میٹنگ میں کمانڈر سی ایس، ڈی سی کسٹم، 11 پی آر کے نمائندے، ڈائریکٹر بی پی پی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز/ کنسورشیم نے شرکت کی۔
تمام اسٹیک ہولڈرز/کنسورشیم نے چمن شہر میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور کاروبار کی ترقی کے لیے چمن ماسٹر پلان کو بروقت فعال کرنے کو یقینی بنایا۔
سی ایم پی کو فعال اور فعال کرنے کے لیے مختلف کاموں کے لیے ٹائم لائن تیار کی گئی تھی۔ جس کے مطابق چمن ماسٹر پلان کو تقریبا مکمل کر دیا گیا ہے
اس موقع پر ڈی سی چمن اور کمانڈنٹ چمن سکاٹس نے کہا کہ ماسٹر پلان کو بہت جلد اور ہر حال میں فنکشنل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ چمن کی ترقی اور پسماندگی کی خاتمے کے لئے خیر و برکت والا میگا پروجیکٹ، منی انڈسٹریز اسٹیٹ، چمن ماسٹر پلان میں اربوں روپے کی کاروبار کا سنہری موقع سے عوام بھرپور استفادہ حاصل کریں
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چمن اور حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ منی انڈسٹریل اسٹیٹ اور چمن ماسٹر پلان میں اربوں روپے کی پروجیکٹ میں اپنا حصہ اور معاشی آسودگی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے لہذا ضلعی انتظامیہ چمن حکومت بلوچستان کی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے چمن ماسٹر پلان کو بہت جلد فنکشنل کرنے جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ ضلع چمن کے زیادہ سے زیادہ عوام اور مختلف گروپس اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنا کاروبار ماسٹر پلان میں شروع کریں انہوں نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان اور منی انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ کے حوالیسے اخبارات میں اشتہارات اور پروجیکٹ کی تصاویر کئی دفعہ شائع ہوئی ہیں
اور ضلعی انتظامیہ پیج پر بھی شائع ہوئی ہے لہذا عوام اشتہارات سے بھی تفصیلی معلومات حاصل کر کے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جلد سے جلد اپنا کاروبار چمن ماسٹر پلان شفٹ کریں اسطرح چمن شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور شہر کی صفائی ستھرائی اور رونقیں بحال ہوں گی اور ماسٹر پلان میں حکومت نے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے
ماسٹر پلان میں پانی مسجد پارکنگز بجلی اور دیگر ضروری تمام سہولیات مکمل طور پر فعال کر دئیے گئے ہیں لہذا تاجر برادری دکانداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو حکومت کی متعین کردہ اہداف اور ہدایات کے مطابق اپنے کاروبار کو وہاں پر شفٹ کریں۔