کوئٹہ: این اے 262 لسٹ سے پی ٹی آئی امیدواروں کا نام غائب کرنا توہین آئین ہے لسٹ سے پی ٹی آئی امیدواروں کے نام نکالنے پر ار او او الیکشن کمیشن کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا
جائے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے امیدواروں کے نام اپنے لسٹ میں جاری کریں
بصورت دیگر تمام تر آئینی احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ھے کہ آئین پاکستان، جہموریت اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کاغذات نامزدگی مکمل کرنے کے بعد ہر پاکستانی کا الیکشن لڑنے کا اختیار ہے بدقسمتی سے بلوچستان آئین و قانون کی پامالی ، امریتی اقدامات، سول مارشلا ، ظلم و فسطائیت پہلے نمبر پر ھے
بلوچستان پاکستان کی سیاست و تجربات کہ آماجگاہ ھے جو ظلم کرنا ھے کرلو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بیان میں مزید کہا کہ این اے 62 قومی اسمبلی کوئٹہ جو پاکستان تحریک انصاف کے ملک عادل خان بازئی جیت چکا ھے لیکن عمران خان سے وفاداری کے سزا کے طور پر انھیں یکطرفہ اور نام نہاد الیکشن سے ڈی نوٹیفائی کرایا گیا اب اسی حلقے کے ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی کے موقع پر تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کئی مسترد تو کئی انکے منظور شدہ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے باوجود انکے نام الیکشن کمیشن کے این اے 262 قومی اسمبلی کے امیدواروں کے لسٹ غائب کردیا گیا
ھے الیکشن کمیشن فی الفور تحریک انصاف کے امیدواروں کے کے اپنے لسٹ میں جاری اس کے علاوہ اس غیر قانونی و غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے