کوئٹہ: مستونگ کے قریب مال ٹرین کی بوگی پٹڑی سے نیچے اترگئی۔لیویز حکام کے مطابق مستونگ روڈ پر مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے نیچے اتر گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ہرقسم کی آمدورفت معطل ہوگئی اورسڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں سردی کی وجہ سے مسافروں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مستونگ کے قریب مال ٹرین کی بوگی پٹڑی سے نیچے اترگئی،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

وقتِ اشاعت : December 18 – 2024