|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

گوادر/پسنی :رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی میں ٹراما سینٹر کا شاندار افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد، پاک عمان اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، سینئر میڈیکل افسران ڈاکٹر حبیب لعل، ڈاکٹر نزیر احمد، ڈاکٹر محمد جان بلوچ، اور معروف سیاسی کارکن عزیز اسماعیل بھی موجود تھے۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ٹراما سینٹر کے مختلف شعبہ جات اور رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) پسنی کا دورہ کیا

، جہاں انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے ایم پی اے کو ٹراما سینٹر کی فعالیت، درپیش مسائل، اور ضروریات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹراما سینٹر کو پچاس بیڈز کا مکمل اسپتال بنایا جائے۔اسپتال میں جدید مشینری جیسے ایم آر آئی اور سی بی سی فراہم کی جائے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ٹراما سینٹر کا افتتاح اس کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور جب یہ مکمل فعال ہوگا،

تو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے ادویات کے کوٹے میں اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو بہتر علاج میسر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گوادر میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن سے مقامی عوام کو طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے۔یہ افتتاح نہ صرف پسنی بلکہ پورے ضلع کے عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جو صحت کے شعبے میں بہتر سہولیات کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *