|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2024

تربت: کولواہ کے علاقہ رودکان میں فائرنگ، ایک سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع، لیویز ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقہ رودکان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار شکار کی غرض سے عرب شیوخ کی آمد سے قبل سیکورٹی معاملات کا جائزہ لے رہے تھے جن پر فائرنگ کی گئی۔