کوئٹہ:آل تفتان رخشان بس ٹرانسپورٹرز الائنس کے چیئرمین محمود خان بادینی اورصدرحاجی ملک شاہ بادینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان روٹ پر مسافر بسوں کو چیک پوسٹوں پربلاجواز روکنے ،ایف سی کی طرف سے 12مسافر کوچز کو تحویل میں لینے کے خلاف آج سے ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ تفتان روٹس پر مسافر کوچز کو غیر ضروری چیک پوسٹوں پر بار بار کھڑا کرنے کی وجہ سے 8گھنٹے کا سفر16گھنتے میں طے ہوتاہے اور ان چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی تفتان رائفلز نے ہماری 12کے قریب مسافرکوچز کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے
لہذا فوری طور پر مہینوں سے بند ان مسافز کوچز کو ریلیز کیا جائے اور ایک روٹ کی ایک مسافر بس کو صرف ایک بار چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹرانسپورٹ بارڈر کے اضلاع میں چلتی ہے اور مقامی لوگ اور پاسپورٹ پر سفر کرنے والے لوگ گھریلو استعمال کی اشیاء محدود پیمانے پر بطور کارگو لاتے ہیں انکو ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حقمیں آل تفتان رخشان بس ٹرانسپورٹرز الائنس نے آج سے اپنی بسیں کھڑی کرنے کافیصلہ کیا ہے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں مسافرکوچز نہیں چلائی جائیںگی۔
Leave a Reply