|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

سبی :  رند قبائل کے سربراہ سابق سینئر سیاست دان چیف آف رند سرداریار محمد رند نے کہا ہے کہ سیاست کے زریعے ہی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے

رند پینل و رند گرو کی سیاست کا محوربلوچ قوم اور سرزمین بلوچستان ہے بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے ہر فورم کو استعمال میں لائیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آباد رند قبائل اپنے اپنے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بنائیں وسائل میں رہ کر ملک بھر میں آباد رند قبائل کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سمیت سندھ کے دورے کے موقع پر رند قبائل کے عمائدین وقبائلی سیاسی عوامی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیف آف رند سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان سندھ پنجاب سمیت ملک کے کونے کونے میں بسنے والے اقوام رند کی فلاح وبہبود کے لئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کیا جاسکتا

سندھ کے دورے کا مقصد سندھ میں آباد رند قبائل کودرپیش مسئلہ مسائل کو حل کرکے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ مسائل کے گرداب سے نکالا جاسکتا ہے ،ہم نے ہمیشہ بلا رنگ ونسل مظلوم ومحکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد اور ہر فورم پر آواز بلند کی ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے

جس کے لئے دن رات سرگرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ تک چوسنے کیلئے بے تاب ہیں عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں سب لوٹ مار میں مگن ہیںمہنگائی بے روزگاری جیسے پہاڑ تورے جارہے ہیں

ان تمام مسائل سے نجات کے لئے ہماری بلا رنگ ونسل عوامی سیاست اور مسلسل جدوجہد جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں آباد رند قبائل اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بناتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں

وسائل میں رہ کر ملک بھر میں بسنے والے اقوام رند کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا قبل ازین سندھ کے مختلف علاقوں میں دورے کے دوران بلوچی رسم وراج کے مطابق حال احوال لیا گیا اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی آگہی فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *