|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موبائل نیٹ ورک کی بندش کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت موبائل نیٹ ورک کو بند اور دفعہ 144لگاکر اپنی ناقص کارکردگی و بصیرت کا اعتراف کرتی ہے۔

پی بی 45 کے ری پولنگ 8 فروری کی نشر مکرر ہے۔جس انداز سے 8فروری کو عوام کی مینڈیٹ کو فارم 47کے زریعے چرایا گیا اب دوبارہ یہی منفی عمل کو دہرایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ پہلے عوام کے حق رائے دہی گئی پر قدغن لگایا گیا

اور اس پر عوام کو احتجاج کے حق سے محروم رکھنے کیلیے ریڈ زون کو کنٹینرز اور موبائل نیٹ ورک کو بند کیا گیا۔بیان میں کہاگیا کہ سیاسی جمہوری عمل پر قدغن اور عوامی مینڈیٹ کو چرانے کے بڑے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

عوامی مایوسی انارکی و انتشار پیدا کرسکتا ہے۔جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔بیان میں کہاگیا کہ ریاست کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی منفی پالیسیوں و رویوں کو بدلنا ہوگا۔

عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا بصورت دیگر اگر جمہوری قوتوں کا اعتماد مجروح ہوا تو پھر پچھتاوے کا فائدہ نہیں ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *