کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر سرد موسم میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں کو نظام زندگی اور امور خانہ داری کوشدید مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے واپڈا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ جمعیت علماء اسلام عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔
Leave a Reply