|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کان میں پیش آنے والے حادثے کے پیشِ نظر  کول مائنز کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق کول کمپنی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے، کمپنی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔

چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کی کان میں گزشتہ برس بھی حادثہ ہوا تھا جس میں 11 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب سنجدی کوئلہ کان میں پھنسے 8 مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کے مطابق کان سے 2 روز قبل 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

پی ڈی ایم اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں 2 روز قبل گیس دھماکے کے باعث 12 کان کن پھنس گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *