|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کے استحکام کے لیے محکمہ جنگلات کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا

جس میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیر اعلی کو محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جس میں غیر قانونی شکار اور نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا وزیر اعلی نے کہا کہ بعض علاقوں میں نایاب جنگلی حیات کو بے دردی سے شکار کیے جانے کی اطلاعات ہیں

جو نہایت تشویشناک ہیں غیر قانونی شکار کے باعث بعض نایاب جنگلی حیات معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں جس کے سدباب کے لیے فوری اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ کمیونٹی مانیٹرنگ کے لیے قبائلی عمائدین اور مقامی قبائل پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ غیر قانونی شکار کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے وزیر اعلی نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے وزیر اعلی نے کہا کہ انٹرنیشنل فنڈز فار پروٹیکٹڈ ایریاز کی بحالی کے لیے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے رابطہ کیا جائے گا

تاکہ ان فنڈز کا استعمال جنگلی حیات کے تحفظ میں کیا جا سکے وزیر اعلی نے محکمہ جنگلات جنگلی حیات کے اقدامات کو مزید مثر اور مربوط بنانے پر زور دیا تاکہ نایاب جنگلات اور جنگلی حیات کو محفوظ رکھا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نور احمد پرکانی نے اجلاس کو بتایا کہ تکتو کے علاقے میں غیر قانونی شکار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تینوں سرکاری ملازمین ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، سیکرٹری جنگلات نور احمد پرکانی، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *