کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کیساتھ ظلم وزیادتی ،پولیس گردی کے خلاف متحد ہوکر دجدوجہد کریں گے
بلوچستان کے عوام کوحقوق کی فراہمی کیلئے عملی جدوجہد ایوان کے اندر اورباہر کریں گے سی پیک کے ثمرات سے عوام محروم ہیں بلوچستان میں موٹر وے شجر ممنوعہ کیوں بنائی گئی ہے
بلوچستان کے عوام کیوں کئی دہائیوں سے غائب ہیں بدقسمتی سے نہ انصاف کی فراہمی ممکن ہے نہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے فعال ہیں سیکورٹی اور احتساب والے تحفظ اور امن کے بجائے کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں حکومت واداروں کو عوام کی سہولت ،امن ،ترقی اورمسائل کے حل کیلئے فعال ہونا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں جماعت اسلامی کے ضلعی اجتماع ارکان ومختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے سے مسائل ومشکلات میں کمی آسکتی ہے حکومتی ومقتدرقوتوں کی بے حسی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کو تعلیم وصحت ،نوجوانوں کو روزگار اورتاجروں وکاروباری حضرات کو کاروبار وتجارت کے مواقع فراہم نہیں کیے جارہے ۔بارڈربندش ،لاپتہ افراد ،سی پیک ودیگر پراجیکٹس کے ثمرات سے محرومی بلوچستان کے بڑے مسائل ہیں بلدیاتی اداروں کو فعال وبااختیار بنانے کی وجہ کی ضرورت ہے حکمران طبقہ مقتدر قوتیں اپنی نااہلی اور نالائقی ،بدعنوانی ،ناکامی کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں بلوچستان کے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے ہر روزاضافہ ہورہا ہے ۔
جماعت اسلامی نے بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی ،مسائل سے نجات کیلئے حق دو بلوچستان کو مہم شروع کر رکھی ہے پہلے مرحلے میں ہم نے آل پارٹیز کانفرنس اس کے بعد قومی مشاورت اور پھر جلسے شروع کر دیے انشاء اللہ خواتین ،علماء ومشائخ کانفرنس کیساتھ نوجوانوںطلباء سمیت دیگر طبقات کی مشاورت وکانفرنسزبھی منعقد کریں گے جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل حل کر سکتی ہے
انشاء اللہ حکومت ،مقتدرقوتوں ،ممبران اسمبلی کو سلگتے اجتماعی قومی مسائل حل کرنے پر مجبور کریں گے اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ایک لاکھ لوگوں کو کوئٹہ میں جمع کرکے مسائل کے حل حقوق کے حصول مظالم ختم کرنے کیلئے دھرنا دیں گے اب قوم کے پاس واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ عوام ہمیں ووٹ اور سپورٹ کرے، ہم آنے والی نسلوں کو خوشحالی ترقی اورامن وتحفظ دیں گے
Leave a Reply