|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

تربت: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی گوادر کے صدر عبدالغفور ہوت کے مہمان خانے و گھر پر توڑ پوڑ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی و ناقص بصیرت کے بدولت گوادر سمیت بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج ہے۔

تمام شاہرائیں بند ہیں۔

گوادر انتظامیہ میر عبدالغفور ہوت جیسے سنجیدہ سیاسی رہنما کے گھر کی چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے توڑ پوڑ کرتی ہے۔

گوادر انتظامیہ نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا جو انتہائی قابل مذمت و گرفت اقدام ہے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ سے سمندری حیات کی بدترین نسل کشی ہورہی ہے

ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی کو ناممکن بنایا گیا،بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں گھرانے نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت بلوچستان کے مسائل و معاملات سے لاتعلق ہے وہ جی حضوری اور انتخابات میں لگائے گئے پیسوں کے ریکوری میں لگی ہوئی ہیں۔

جس انداز سے انتخابات پر شب و خون مارکر حکمرانوں کو لایا گیا وہ ملکی تاریخ کا گھناؤنا کھیل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بلوچستان اور عوام سے گہرا و فکری تعلق ہے۔

اور اس تعلق کو نہ مینڈیٹ چوری کرنے سے اور نہ ہی گرفتاری و توڑ پوڑ سے روکا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ میر عبدالغفور ہوت سمیت نیشنل پارٹی کا ہر کارکن و رہنما پارٹی کا فخر ہے۔حکمران و انتظامیہ سیاسی اقدار و روایات کو پامال نہ کریں۔تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *