|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

کوئٹہ:  امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں،سیکورٹی فورسز اورمقتدرقوتوں کی غیر سنجیدگی ،نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان اوراحتجاج پر ہیں

بدقسمتی سے پرامن عوام کو جمہوری احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا حقوق کی عدم فراہمی ،وسائل پر حق نہ دینے ،طاقت کے استعمال کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں ۔

حکمران طبقہ غلط بیانی وغلط دعوے کر رہے ہیں بلوچستان کے بارڈرزکی بندش ،جگر گوشوں کے اغواء وغائب کرنے کی وجہ سے بھی حالات خراب ،بیر وزگاری وغربت اورعوام کے غم وغصے میں اضافہ ہوا ہے ۔

ہم ایوان کے اندراورباہر عوام کے حقوق کے حصول ،مسائل کواجاگراورحل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کاا ظہارانہوںنے گوادر میں میں تقریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے بارڈربندش کی وجہ سے لاکھوں لوگ وخاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ حکمران اس کے برعکس دعوے کر رہے ہیں

بلوچستان کے عوام غربت بے روزگاری بارڈربندش کی وجہ سے بہت زیادہ متاثروپریشان ہیں ،جگرگوشے لاپتہ وغائب کیے گیے ہیں جس کی وجہ سے خاندان کے خاندان متاثر اورپریشان ہیں حکومت وادارے لاپتہ افراد کی بازیابی میں سنجیدہ نہیں دوسری جانب بلوچستان کے عوام کو جائز حقوق ،روزگار ،تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی کے بجائے طاقت کے استعمال کے ذریعے حالات خراب کیے جارہے ہیں ۔

بلوچستان کے عوام وسائل وکاروبار محفوظ نہیں وسائل وکاروبار اورروزگار پر قبضہ کیاجارہا ہے ۔عوام کو تجارت ،روزگارکی فراہمی ،بارڈزبندش سمیت دیگر عوامی فلاحی اقدامات کے حوالے سے حکمران طبقہ اجلاس ،میڈیا سے گفتگو،خالی خولی بے عمل گفتگو، غلط بیانی اورپروپیگنڈہ کر رہے ہیں

فوجی آپریشن کے نام پر چادر وچاردیواری کی پامالی کی جارہی ہے جمہوری حقوق سلب ،غیر قانونی اقدامات ہورہے ہیں بلوچستان کو ریگستان بنانے والے سیکورٹی ادارے اورنااہل ناکام مسلط شدہ حکمران طبقہ ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام پر مختلف ناموں مختلف پارٹیوں کے نام سے مسلط کر دیا جاتا ہے نااہل حکمرانوں،فوجی آپریشنز،چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ،ساحل وبارڈرزپر عسکری اداروں کی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان خوش نہیں نہ تاجراورعوام سب پریشان ہیں مزدور ،زمیندار ،ڈاکٹرز،تاجر ،دکاندار ،نوجوان ،طلباء ،کسان اورعوام سب ہڑتال واحتجاج پرہیں جبکہ مقتدر قوتیں ،حکمران ہمارے بربادی وتباہی اورپریشانی کا تماشا دیکھ رہے ہیں

ہم سب متحد ہوں گے تو لٹیروں سے اپنا حقوق چھین سکتے ہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام سے مخلص قوتوں کو متحد کرکے حقوق بلوچستان کی تحریک چلارہی ہے انشاء اللہ ہم عوامی قوت سے اس تحریک میں کامیاب ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *