تتربت: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران زخمی نوجوان وفات پاگئے۔
گذشتہ ہفتے ہوشاپ میں زیرو پوائنٹ پر لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی بازیابی کے لیے دھرنا کے موقع پر مشتعل فرد نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں نوجوان جہان زیب شدید زخمی ہوگئے انہیں پہلے تربت اور بعد میں علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا تاہم وہ منگل کو کراچی میں دوران علاج وفات پاگئے۔
وہ دو ہفتوں سے کراچی کے ایک ہسپتال میں بیہوشی کی حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رہے تھے جہاں گہرے اندرونی چوٹوں کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
جہان زیب کو 4 جنوری کی علی الصبح ایک بااثر شخص نے دوران احتجاج ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر روندھ ڈالا تھا۔
فیملی کے مطابق ان کی میت کراچی سے کیلکور منتقل کی جائے گی جہان ان کی نماز جنازہ و تدفین 15 جنوری کو بالگتر کیلکور میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
Leave a Reply