|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے صوبے کی شاہراہیں 12 مہینے بند رہتی ہے

جس کی وجہ سے حکومت عوام کا سامنے کرنے کی ہمت نہیںرکھتی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور عوام کو ان مشکلات سے چھٹکارا دلانے کے لئے بامعنی مذاکرات کریں تاکہ وفاقی حکومت قومی مفاہمت کی پالیسی اپنائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر آپریشن بند کیا جائے

جس طرح آل پارٹیز گوادر کے رہنماء کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے آل پارٹیز گوادر کے سربراہ کی بیٹھک کو مسمار کرنے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے میں مصروف عمل ہے جو انتہائی قابل افسوس عمل ہے

انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا موقع ملا ہے اس وقت پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے با مقصد مذاکرات کئے جائیں حکومت اور ذمہ دار ادارے ملک میں جاری مسائل کے حل کیلئے قومی مفاہمتی پالیسی تشکیل دے اور ان کا حل نکالے تاکہ مسائل کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *