|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

قلات : قلات میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم گرفتار آلہ قتل بھی برآمد قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم بشیر احمد اپنے بہنوئی منیر احمد ولد باران خان اور ایک آٹھ سال کی بچی لائبہ کو قتل کرنے کے بعد واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا۔

جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی ایس پی، ایس ایچ او کی قیادت میں ایک ٹیم اور اے ٹی ایف اور ایگل سکواڈ کی مدد سے مشتبہ شخص کا تعاقب کیا۔

اور ایک شدید تعاقب کے بعد، ٹیم نے ملزم کو جائے وقوعہ سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے سے کامیابی سے گرفتار کر لیا اور جرم میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف برآمد کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *