|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

اوتھل: اوتھل کم عمربچوں اور منچلے نوجوانوں کی موٹر سائیکلوں پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس موٹرسائیکلوں پر تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات روز کامعمول بن گئے،

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں اوتھل کم عمر بچوں اور منچلے نوجوانوں کی موٹر سائیکلوں پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے.

مغرب کے بعد شہر کے کم عمر بچے اور منچلے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر شہری حدود میں اور مین بازار میں موٹرسائیکلوں پر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیئے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ریس لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں.

اگر اس عمل کی روک تھام کے لیئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مزید جان لیوا حادثات رونما ہونے کا اندیشہ ہے.اوتھل کے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نویدعالم اور SHO اوتھل یار محمد کمانڈو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *