|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

تربت :  جامعہ تربت کے طلباء￿ کاشاندار کارنامہ،ڈسٹرکٹ پولیس کیچ کے لیے جدید موبائل ایپلیکیشن تیار۔

جامعہ تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئرکے طالب علموں کی ایک ٹیم نے ڈسٹرکٹ پولیس کیچ کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے۔

اس ایپلیکیشن کا نام شناخت رکھا گیا ہے جو مجرموں کے ریکارڈ تک رسائی کو موبائل ڈیوائسز کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

یہ باصلاحیت ٹیم بی ایس کمپیوٹر سائنس فائنل ایئر کے طالب علم بخش اللہ وحید، کامل خان، شیہک غلام رسول اور عالم معیارپرمشتمل ہے جنہوں نیایپلیکیشن کی تیاری میں غیرمعمولی مہارت اور محنت کا مظاہرہ کیاہے۔

طالب علموں کی غیرمعمولی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں ضلع کیچ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) راشد رحمان زہری نے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔

جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈآئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر راشدعلی نے اس شاندار کامیابی پر طلباء￿ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کاکہاہیکہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہیکہ جامعہ تربت طلباء￿ کو جدید ٹیکنالوجی اورتکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *