|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-1) کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی خلائی تحقیق کی ترقی کا مظہر ہے بلکہ قومی ترقی کے لیے ایک نیا باب کھولنے کا سبب بھی بنے گی وزیر اعلی نے کہا کہ EO-1 سیٹلائٹ کی بدولت پورے ملک میں زراعت، شہری ترقی، ماحولیاتی نگرانی، اور قدرتی وسائل کے تحفظ جیسے اہم شعبوں میں انقلاب آئے گا

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے بلوچستان سمیت ملک کے زرعی شعبے کو خاص طور پر فائدہ ہوگا، کیونکہ اس سے فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی منصوبہ بندی، اور پیداوار کی پیش گوئی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

یہ اقدامات بلوچستان میں خوراک کی حفاظت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کریں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر EO-1 سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے، اور لینڈ سلائیڈنگ کی بروقت نگرانی اور موثر انتظام میں مدد دے گا

وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ملک کے قدرتی وسائل، معدنیات، اور آبی ذخائر کی نگرانی میں سیٹلائٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی وزیر اعلی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے سائنس دانوں، انجینئرز، اور قومی اداروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہےجنہوں نے پاکستان کو اس اہم مقام تک پہنچایا

انہوں نے کہا کہ یہ لانچنگ قومی خلائی پالیسی کے تحت پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس کامیابی کو صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کرے گی

اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے گی انہوں نے م کہا کہ یہ کامیابی ہمارے قومی اتحاد، محنت، اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم کامیابی پر فخر کریں اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *