|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ : صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کا نوتال قومی شاہراہ مسافر ٹرانسپورٹ سے ڈکیتی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رابطہ۔

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے بتایا کہ نصیرآبادمیں قومی شاہراہ پر 12 سے زائد ڈاکووں مسافر عورتوں سے زیورات نوچتے رہے مگر پولیس غائب رہی ،

چوری ڈکیتی کے واقعات پر آئی جی پولیس بلوچستان سے رابطہ ہوا ہے،

سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ایک دن میں نصف درجن ڈکیتی کی وارداتوں سے مسافر غیر محفوظ ہوچکے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی نصیرآباد کوہٹا نہیں گیا تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *