|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان میں برف باری کے باعث بند راستوں کی بحالی کے لیے حکومت نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ سرد علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متحرک ہیں

اور بند راستے کھولنے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے پوری طرح تیار ہے۔

برف باری والے علاقوں میں لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں جبکہ امدادی کاموں کی نگرانی مسلسل کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان اقدامات کی نگرانی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے عوام کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایات دی ہیں

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ برفانی علاقوں میں موسمی حالات کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے شاہد رند نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ برف باری کے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *