|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے علاقے سمبازی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور خوارج کو واصل جہنم کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہماری افواج ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں،

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *