|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے مونو گرام اور نام والے ٹشو پیپرز کراچی کے نجی ہوٹل پر گاہکوں کو کھانے کے دوران پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ ہوٹل کے مالک نے ویڈیو پیغام میں ان ٹشوز کے استعمال کرنے پر معذرت کی

اور مذکورہ شکیل احمد نامی شخص جو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام اور نام کے ٹشو پیپرز سپلائی کرتا تھا بتا دیا

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لاکر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس طرح کی گھنانی حرکت اور فعل کرنے والوں کو راستہ روکا جاسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *