|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ 5ماہ کے دوران 45فیصد تک کم بارشیں ریکارڈ، صوبے کے 7اضلا ع میں خشک سالی سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔

محکمہ موسمیات میں خشک سالی کے حوالے سے کام کرنے والے سینٹر این ڈی ایم سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر 2024سے 15جنوری 2025کے دوران بلوچستان میں 45فیصد تک کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے

جس سے صوبے کے7اضلاع کے علاقوں اورماڑہ، خاران، تربت ،پنجگور، آوران، لسبیلہ، نوکنڈی، دالبندین اور ان سے ملحقہ علاقوں میں معتدل درجے کی خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کی کمی کے باعث بلوچستان میں یہ صورتحال مزید بھی بڑھ سکتی ہے لہذا تمام متعلقہ حکام اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *