|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا، گوادر سے مسقط کیلئے پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز آج صبح روانہ ہوئی۔

پاکستان کے دوسرے پورٹ سٹی گوادر سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 197 انتالیس مسافروں کو لے کر صبح 9 بج کر 15 منٹ پر مسقط روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہی پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو مسقط سے واپس گوادر پہنچے گی، دوپہر 2 بجے گوادر سے کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث قومی ایئر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کررہی ہے، تاہم مسافروں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں ایئر بس طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *