|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی ہدایات پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایات پر کوئٹہ، مستونگ، سوراب، خضدار، قلات، نوشکی، تربت اور نصیرآباد میں محکمہ ایکسائز کی سربراہی میں کسٹمز، پولیس اور لیویز کے اشتراک سے این سی پی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کر تے ہوئے سینکڑوں ناں کسٹم پیڈ گاڑیاں اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔

اس دوران تربت میں گاڑیوں پر نصب غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیک ٹنٹڈ پیپرز ہٹا دئے گئے اورنوشکی میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں، متعدد گاڑیاں ضبط کی گئی۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے 21 جنوری 2025 سے شروع ہونے والی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی عوام کوقانونی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *