|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کاکڑ کا اغواء قابل مذمت ہے اور ابھی تک بازیاب نہ ہونا تشویشناک ہے۔

معصوم کاکڑ کی عدم بازیابی حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوام کے حوالے سے کم ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔

جو کہ افسوسناک پےال پاکستان صرافہ ایسوی ایشن کے مرکزی نائب صدر و صوبائی جنرل سیکرٹری نعیم رمضان صراف و حاجی ظہور سومرو صراف کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

نعیم رمضان صراف نے معصوم کاکڑ کے حوالے سے نیشنل پارٹی کی حمایت و کرادر کو سہرایا۔

اور معصوم کاکڑ کی بازیابی کے لیے مذید آواز بلند کرنے کی درخواست کی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ امن دعوں سے نہیں بلکہ ترجیحات کو واضح کرکے لایا جاسکتا ہے۔پولیس تھانوں کو کرپشن و پیسہ کمانے کا ذریعہ بنانے کے بجائے میرٹ و تحفظ کا جگہ بنانا ہوگا۔

عوام میں پولیس تھانوں مین تحفظ کا احساس پیدا کرنا چائیے۔اس کے لیے اقدامات کرنے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا اصولی موقف ہے کہ ملک کی بقاء￿ جمہوری کی حکمرانی میں ہے۔

عوام کو ہی بالادست ہونا چائیے اور تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے انتخابات میں شب و خون مارا گیا۔اور عوام کی رائے کو روندھ گیا۔

حالیہ انتخابات ملکی تاریخ کا بدنما داغ ہے۔جس کا خمیازہ ملک بدترین حالات سے بھگتے گا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم کاکڑ سمیت ہر بچہ ہمارا وراث پے۔نیشنل پارٹی معصوم کاکڑ کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کی مرکزی ترجمان علی احمد لانگو سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری عارف کرد سمیت دیگر موجود تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *