|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

تربت : یونیورسٹی آف تربت نے قومی احتساب بیورو ( بلوچستان)کے تعاون سے 24 جنوری 2025 کو اپنے کیمپس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا

” قومی احتساب بیورو کا قانون: کردار ، افعال اور قانونی ڈھانچہ کے ساتھ ساتھ طلبا کا کرپشن کے خاتمے میں کردار ” ۔ اس ایونٹ میں نیشنل اکا نشبلٹی بیورو ، تعلیمی اداروں اور طلبا نے معزز مہمانوں کے ساتھ شرکت کی تاکہ نیب کے احتساب اور شفافیت کے عمل کو فروغ دینے میں اہم کردار اور طلبا کی کرپشن کے خلاف جنگ میں شرکت کی اہمیت پر بات کی جاسکے سیمینار میں مختلف معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر گل حسن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت،مظفر، ڈین فیکلٹی آف لا یونیورسٹی آف تربت، اعجاز احمد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز یونیورسٹی آف تربت اور عبدالوہاب ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تربت ،آصف علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت بلوچستان شامل تھے۔

سیمینار میں معزز مقررین نے اہم پریزنٹیشنز، پیش کیں، جن میں محترم ہارون رشید ، ڈائر یکٹر نیب ( بلوچستان) سب آفس گوادر ، خالد حسین، اسپیشل پراسیکیوٹر اور ولید فارمان، اسٹنٹ ڈائریکٹر این اے بی سب آفس گو اور شامل تھے

۔ مقررین نے نیب بلوچستان کے کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کی اہمیت پر زور دیا اور طلبا کو معاشرے میں ایمانداری اور شفافیت کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس سیمینار کے انعقاد نے طلبا کو نیب کے عہدیداران سے بات کرنے اور ادارے کے افعال اور اقدامات کے بارے میں سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔

یونیورسٹی آف تربت نیب بلوچستان کے شانہ بشانہ سماجی مسائل، بشمول کر پشن کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور طلبا کو ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دینے کے لیے پر عزم ہے۔

آخر میں وی سی تربت، جناب ڈاکٹر گل حسن نے نیب گوادر کی ٹیم کی شاندار کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں جائیں

تاکہ قانون کے طلبا اور اساتذہ کے غیر یقینی شکوک و شبہات کو دور کرنے کا ایک اچھا ذریعہ مل سکے وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت نے مزید کہا کہ وہ تربت لا کالج کے نصاب میں نیب قوانین کو شامل کریں گے.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *