|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

خضدار: پاک آرمی اور ایف سی کے زیر اہتمام جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں دو روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔

فری میڈیکل کیمپ کو محکمہ ہیلتھ خضدار اور دی سوسائٹی فور دی پرویونشن اینڈ کیور آف بلاینڈنس کا تعاون بھی حاصل ہے.

افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل عبدالحفیظ ایم ایس جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ ڈپٹی ڈائیریکٹر میڈیکل سروسز ایف سی قلات ڈاکٹر افیاض علی آئی اسپیشلسٹ سرجن ابرار احمد ڈاکٹر غلام سرور ڈاکٹر لعل بخش زہری انجینئر منصور احمد باجوئی سمیت دیگر شریک تھے ۔

خضدار کی ایک بزرگ شہری سے فیتہ کاٹ کر فری آئی میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کروایا گیا۔فری آئی میڈیکل کیمپ میں کراچی کے آئی اسپیشلسٹس شرکت کررہے ہیں ۔

دو روز کے دوران ایک ہزار سے زائد مریضوں کی سرجری و علاج کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

جب کہ انہیں ادویات اور چشمے بھی فراہم کیئے جائیں گے۔

ایف سی قلات اسکائوٹس کی جانب سے حسب روایت عوام کی خواہش پر فری آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیاہے جس میں خضدار سمیت مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں آنکھوں کے مریض علاج کے لئے آئے ہیں، جن کا فری علاج کیا جائیگا، جدید لیب اور ماہر سرجن کی نگرانی میں مریضوں کا علاج و آپریشن ہوگا۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں جس آپریشن کا 80 ہزار روپے خرچہ آتا ہے وہ آپریشن کی سہولت پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سے لگنے والے اس فری آئی میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت دی جارہی ہے ۔

فری آئی میڈیکل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل عبدالحفیظ کہاکہ سب سے پہلے مہمان ڈاکٹرز ،دی سوسائٹی فور دی پرویونشن اینڈ کیور آپ بلاینڈنس اور محکمہ ہیلتھ خضدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کے تعاون سے پاک آرمی اور ایف سی نے اس کیمپ کے انعقاد کو ممکن بنایا ہے اور فری آئی میڈیکل کیمپ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہاں کے شہریوں کو مفت علاج اور سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، ایف سی قلات اسکائوٹس 1965 سے یہاں قائم اور سوسائٹی کا ایک اہم جز ہے جس نے ہر شعبے میں عوام کی خدمت سرانجام دی ہے

یہ خدمت عوام کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود اور ان کے علاج و معالجے اور ایمرجنسی کی صورت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر ان کے ساتھ تعاون کی صورت میں ہوئی ہے ۔

ایف سی کی جانب سے یہ اقدامات بلا امتیاز شہری اوردیہی علاقوں میں اٹھائی جارہی ہیں ۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے جو بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پروگرام تشکیل دے رہی ہے بلوچستان وسیع و عریض اضلاع اور علاقوں پر مشتمل ہے ، ایسی خدمت میں ہم مخیر افراد اور اداروں کے مشکور ہیں کہ جو بلوچستان میں ہمارے معاون بن کر لوگوں کی خدمت میں پہل کرتے ہیں آج کا فری میڈیکل آئی کیمپ دو روز تک جاری رہیگا اور اس میں کثیر تعداد میں مریضوں کی سرجری اور ان کا علاج ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دی سوسائٹی فور دی پرویونشن اینڈ کیور آپ بلاینڈنس ہمدرد ادارہ ہے کہ جو 80 لاکھ افراد کا علاج کرچکا ہے جب کہ اس کے بانی مرحوم علی حسن تھیں جنہوں نے یہ پودا لگایا تھا اور آج تک لوگوں کی علاج و معالجے کے شعبے میں خدمت ہورہی ہے ۔ کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل عبدلاحفیظ نے کہا کہ ایک اور قابل ستائش سہولت کا ہم مقامی انتظامیہ کے تعاون سے آغاز کررہے ہیں وہ ہے “قلات مدد گار سیل ” 1960 ہیلپ لائن ہوگا کسی بھی علاقے میں کوئی ایمرجنسی، مشکلات اور پریشانی کا سامنے والے شہری اس ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے وہ مدد کے لئے قلات مددگار ٹیم کو بلا سکیں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں ان کی مدد کی جائے گی ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر میڈیکل سروسز ایف سی قلات ڈاکٹر افیاض علی نے کہاکہ پاک آرمی اور ایف سی کے تعاون سے یہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جارہاہے جس میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج اور سرجری ہوگی انہیں ادویات فراہم کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہ سہولت ہے جو کہ یہاں کے شہریوں کو مفت فراہم کی جارہی ہے جب کہ پرائیویٹ ہسپتال میں اس سرجری پر اسی ہزار روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے ۔ انہوں نیکہاکہ فری آئی میڈیکل کیمپ میں دور دراز سے شہری علاج کے لئے آئے ہیں جن کو فری علاج کی سہولت دی جائے گی، میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مکیش کمار آئی سرجن ڈاکٹر اعجاز سمیت مقامی ڈاکٹرز نے بھی خدمات پیش کیئے۔ اس فری میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں جی پی او چوک پر بھی ایک کیمپ لگایا گیا تھا وہاں بھی راہ گیروں کو علاج فراہم کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *