|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اس وقت بڑا مسئلہ ہے اس کو حل کئے بغیر مسائل کا حل نا ممکن ہے۔

لاپتہ افراد نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے نہ کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ کرکے ان کے اہلخانہ کو اذیت میں مبتلا کردیا جائے یہ بات انہوں نے میڈیا سے چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کی بات جائز ہے جب وہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اسلام آباد لیکر گئی

وہاں ان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اس کا ری ایکشن آج آرہا ہے بلوچ ایسے حربوں سے بھاگتے نہیں ہیں اسلام آباد میں ہماری جماعت نے ان سے اظہار یکجہتی کی اور ریاست کو بھی یہ بات بتائی کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے لیکن ریاست نہ ماہ ر نگ کی بات سنتی ہے نہ کہ ہماری بات سنتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں اور بیوی اپنے شوہر کے انتظار میں غم سے نڈھال ہوکر اذیت کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بیٹے اور شوہر کس حال میں اور کہاں ہے ۔

اگر لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالتوں میں پیش کرکے ریاست کے قانون و آئین کے مطابق ان پر مقدمہ چلاکر ان کو سزا دی جائے نہ کہ انہیں جبری طور پر غائب کیا جائے یہ اقدام آئین و قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔

ہم نے ہمیشہ ریاست کو یہ باور کروایا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے لیکن ریاست بات سننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے مسائل کم ہونے کی بجائے گھمبیر ہوتے جارہے ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *