|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2025

خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بم دھماکےکی زد میں آگئی، واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔

 ڈپٹی کمشنرخضدار نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا، ابتدائی تفتیش کےمطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔

دھماکے میں جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا۔

واقعے میں زخمی بس کنڈیکٹر کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی۔