|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :  عوامی مسائل اور مشکلات کے ازالے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں ڈپٹی کمشنر آفس کے تمام برانچ کے انچارچز، تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ محکمہ واسا، پی ایچ ای، محکمہ پولیس، پی ڈی ایم اے، ایس پی ٹریفک، ایس ایس جی سی، کیسکو، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈی ای او ایجوکیشن کوئٹہ، پی پی ایچ آئی، میٹروپولیٹن، سی اینڈ ڈبلیو، ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اسسٹنٹ کمشنر(صدر)، اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک)، اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)، اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)، تمام سب ڈویڑن کے تحصیلداران، نائب تحصیلداران، رجسٹرار، سب رجسٹرار، متعلقہ علاقوں کے پٹواریوں اور دیگر نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کیے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے آنے والے تمام سائلین کو سنا اور انکے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عوام نے گیس، بجلی، ریوینیو، لوکل ڈومیسائل، زمینوں، واسا، میٹروپولیٹن، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے متعلق مسائل پیش کیے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو بھلا کر درخواستیں ارسال کردیے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے کھلی کچہری کے دوران عوام اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہر ماہ عوام کی سہولت کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کررہی ہے جس میں عوامی مسائل کو سن کر اسکو فوری حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے تمام سب ڈویڑنز میں کھلی کچہری منعقد کیے ہیں اور اس میں عوام نے جوک درجوک شرکت کرکے اپنے مسائل درخواست کے ذریعے جمع کیے ہیں جنکو ضلعی انتظامیہ نے حل کرنے کے فور احکامات جاری کیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا یہ سلسلہ جاری رہیگا آئندہ وقتوں میں اسی طرح کے مزید کھلی کچہری منعقد کیے جائیگے تاکہ کوئٹہ کے عوام کے تمام مسائل کے فوری حل نکالا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لیے ضلعی انتظامیہ کھلی کچہری کا انعقاد کررہی ہیں۔
تاکہ لوگ اپنے مسائل سے بالا احکامِ کو براہ راست آگاہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہم عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہیں ان پر قابو پانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانا بے حد ضروری ہے تاکہ آنے والی انسداد پولیو مہم میں تمام خامیوں پر قابو پاکر ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔
پولیو کے حفاظتی قطرے کی تمام بچوں تک رسائی کو ممکن بنایا جائیگا تاکہ پانچ سال کی عمر تک کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے تحفظ دیا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس ای پی آئی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرنے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پی پی ایچ ائی، ڈبلیو ایچ او، یویسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں ٹرانزٹ پوائنٹس اور رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے مکمل طور روکا جا سکے۔
اس کے علاوہ کیچ اپ مہم میں رہ جانے والے اور انکاری والدین کو قائل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ تمام ویکسینیٹرز اور ایل ایچ ڈبلیوز کو کام پر لگایا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی کوتائی نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹک ہولڈرز مشترکہ اقدامات اٹھائیں جبکہ معاشرے کی تمام اکائیوں بلخصوص والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اور دوسرے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔
انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کو قائل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہاکہ پولیو پلانے والی ٹیموں اور تمام اسٹک ہولڈرز کی محنت سے صوبے میں پولیو وائرس کا خاتمہ قریب ہے یہی محنت اور جذبے کو جاری رکھیں گے تو جلد ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام، قبائلی رہنماوں اور معتبرین کی بھی مدد لی جارہی ہے تاکہ ہمارے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔
انہوں نے ڈبلیو ایچ او کو ہدایت کی کہ ویکسینٹر کی خالی پوسٹ پر جلد تعیناتی کرے اس کے علاوہ ایل ایچ وی کو مکمل طور پر انسداد پولیو مہم میں فعال کیا جائے تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے ہیلتھ رضاکاروں کی بھی خدمات لی جارہی ہیں جو ان ہائی رسک علاقوں میں کام کرینگے جہاں بچوں تک رسائی مشکل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیو کے حوالے سے احساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دیکر پولیو کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ای پی آئی کی ماہنامہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *