|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

تفتان : عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کی مناسبت سے سیند ک گولڈ اینڈ کاپر مائن میں MRDL کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس محفل میں ملازمین، انتظامیہ اور مقامی شخصیات نے شرکت کی،

جو کہ سینڈک گولڈ اینڈ کاپر مائن کے ٹاؤن شپ میں واقع چینی کلب ہال میں منعقد ہوئی اس تقریب میں چینی اور پاکستانی ملازمین کی طرف سے پیش کیے گئے فنون شامل تھے۔

چینی روایتی رقص، موسیقی کی پرفارمنسز چینی اور مقامی ملازمین کی مشترکہ پرفارمنس شام کی اہم خصوصیات تھیں۔

تقریب میں ثقافتی رقص، موسیقی کی پرفارمنس، اسٹیج ڈرامے اور دیگر تفریحی پروگرام شامل تھے۔

ملازمین میں تحائف اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

MRDL کے چیئرمین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا سال کمپنی کے لیے غیر معمولی اور مشکلوں سے بھرا تھا۔ عالمی اقتصادی مسائل اور پاکستان کی سکیورٹی کی مشکلات کے باوجود، پیداوار اور آپریشنز کے تقاضے بہت زیادہ تھے۔

تاہم، اتحاد، عزم اور محنت کے ذریعے کمپنی نے ہر رکاوٹ پر قابو پایا۔”جب ہم پچھلے سال کا جائزہ لیتے ہیں، تو ہمیں فخر اور شکرگزاری کا احساس ہوتا ہے۔

ہماری کمپنی کی مسلسل کامیابی چین اور پاکستان کی حکومتوں کی رہنمائی، ہمارے رہنماؤں اور اسٹیک ہولڈرز کی حمایت اور چینی اور پاکستانی ملازمین کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہ ہوتی۔مزید برآںانہوں نے چینی ثقافت میں سانپ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

چینی ثقافت میں سانپ حکمت، زندگی طاقت اور روحانیت کی علامت ہے، جو خوشحالی، اچھی قسمت اور برکات کی نمائندگی کرتا ہے۔ ”جب ہم”سنیک ائیر “سال کا خیرمقدم کرتے ہیں، تو میں سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ سانپ کی طرح بڑی دوری طے کرتے ہوئے آگے بڑھیں آئیے ہم اعتماد اور جدت کے ساتھ آگے بڑھیں، اور چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کا نیا باب لکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *