|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

اوتھل:  بیلہ کے قریب دو مختلف حادثات میں لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق 8 زخمی،

ریسکیو زرائع کے مطابق بیلہ کے قریب جھاؤ کراس روڈ پر آواران جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گء جس کے نتیجے میں ایک مسافر عبدالرزاق ولد محمد اسحاق بلوچ سکنہ جھاؤ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 8 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں شاکر ولد دلمراد بلوچ سکتہ جھاؤ عمر 30 سال، غلام نبی ولد محمد دین سکنہ نال: عمر 45 سال،داد رحمان ولد فدا بلوچ سکنہ جھاؤ، عمر 18 سال، بدل ولد مولا بخش بلوچ قوم سکنہ جھاؤ عمر 25 سال، راشد ولد محمد ارشاد بلوچ سکنہ بیلہ عمر 40 سال، بدل ولد محمد عمر قوم بلوچ سکنہ جھاؤ،خان بی بی زوجہ محمد جمعہ سکنہ جھاؤ آواران،صائمہ زوجہ شاکر بلوچ سکنہ جھاؤ عمر 23 سال، خان بی بی زوجہ محمد جان قوم بلوچ سکنہ جھاؤ شامل ہیں۔مسافر بس آوران جاری تھی۔

نعش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینسز کے زریعے سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔

جب کہ ایک دوسرے حادثے میں بیلہ کے قریب کانکی کے مقام پر ایکسیویٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لیویز اہلکار حوالدار محمد ولد دلمراد قوم چنال جاں بحق ہوگیا۔نعشوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *