|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور خوارج کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر پاکستان نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شہدا کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے جب کہ پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *