|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی شہداء کی جماعت ، آمر مشرف دور سے اب تک ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی رہنماؤں و کارکنوں نے سہ رنگہ بیرک کو ہمیشہ بلند رکھا راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و فلسفے ، بلوچ قومی جہد کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا

آمر اور سول ڈکٹیٹرز کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا پارٹی کے 95سے زائد رہنماؤں و کارکنوں کو ڈیتھ سکواڈ نے نشانہ بنایا گیا اغیار کی خام خیالی تھی کہ شہادتوں ، زندانوں سے پارٹی قیادت و کارکنوں کے حوصلے پست ہوں گے اور پارٹی ختم ہو جائے گی مگر ہر دور میں انہیں شکست و ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو زندان میں ڈال کر زہر دینے کی کوشش کی گئی مگر ان کی بلوچ تحریک سے وابستگی ختم نہ کرائی جا سکی آج بھی بلوچ قومی مفادات ، بلوچستانی عوام کے مسائل کے حل کیلئے پارٹی جدوجہد کر رہی ہے پارٹی کا جب بھی راستہ روکنے کی کوشش کی گئی

تو بلوچستانی عوام نے سردار اختر جان مینگل کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام بنایا گزشتہ سال انتخابات میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے 100سے زائد جگہوں پر کامیاب جلسے منعقد کرائے

عوامی فیصلہ تو وہی تھا کہ انہوں نے جلسوں میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے اپنا فیصلہ پارٹی قائد کے حق میں دیا بی این پی ہی عوام کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت ہے اسٹیلبشمنٹ کے آلہ کار مختلف طریقہ سے بی این پی قیادت و رہنماؤں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح پارٹی کو دیوار سے لگایا جائے اور بلوچ عوام کو قوم پرستی کی سیاست سے دور کیا جائے نام نہاد سیاسی جماعتوں کو آگے لایا جائے لیکن عوام کی شعوری سوچ اتنی پختہ ہے

کہ جانتے ہیں کہ ان سازشوں کے پیچھے کون سے عوامل کار فرما ہیں جب بھی سیاسی قوتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے حالات خراب ہوئے جس کا واضح ثبوت بلوچستان کے موجود حالات ہیں اربوں روپے کے عیوض انتخابات جیتنے والوں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا سردار اختر جان مینگل قیادت پر اعتماد پارٹی کی سیاسی جیت ہے بلوچ قوم پرستانہ سیاست کے خلاف سازشوں کو دوام دیا جا رہا ہے عوام باشعور ہیں اچھے اور برے کی تمیز کر سکتے ہیں پارٹی کو سازشوں سے ختم کرنا ممکن نہیں راہشون سردار عطاء اللہ مینگل ، سردار اختر جان مینگل کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے بی این پی قیادت نے بلوچ جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی لاپتہ افراد کی بازیابی ،

چادر و چار دیواری کی پامالی روکنے کیلئے جس انداز میں اپنا مدعا رکھا اس کے گواہ آج بھی ایوانوں کے در و دیوار ہیں بی این پی شہداء￿ کی جماعت ہے اغیار کی سازشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے پارٹی کے حالیہ پروگرام ، تنظیم کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ بی این پی منظم سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فعال و متحرک ہے نظریاتی جماعتیں سازشوں سے ختم نہیں کی جا سکتیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *