|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ : سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافی اپنے قلم کو قومی یکجہتی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کریں۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہی،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بی یو جے کی نو منتخب کابینہ اور مجلس عاملہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لوگ بحرانوں، افراتفری اور کرپشن کے دورسے گزررہے ہیں،بلوچستان کو درپیش ان بحرانی حالات میں صحافیوں کی قومی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے

اورصوبے کے حالات کو تبدیل کرنے کیلئے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے ایسے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کو چائیے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد ات کو قومی مفاد پر قربان کرتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے بلوچستان کے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کریں

یہ عمل نہ صر ف بلوچستان کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے مفاد میں ہے بلکہ صحافیوں کے بھی قومی مفاد میں ہے ان کی زندگیاں اور مفادات بھی بلوچستان کی خوشحالی اور امن سے وابستہ ہیں ایسے میں صحافیوں کی ذمہ داری اور اولین فرض ہے کہ وہ انتہائی سنجیدگی سے اپنے قلم کو امن، ترقی، خوشحالی، قومی یکجہتی اورآئندہ نسلوں کی بقا کیلئے استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *