بھاگ ناڑی: نیشنل پارٹی ضلع کچھی کا اجلاس (بنام شہید اکبر بلوچ )زیر صدارت ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری منعقد ہوا اجلاس تین ایجنڈوں تنظیمی امور، شہید ڈاکٹر عبدالحء بلوچ کی برسی اور علاقائی و سیاسی صورتحال زیر بحث رہے
اجلاس سے ضلعی صدر کچھی وڈیرہ بشیر احمد چھلگری، صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حء بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان میران بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر حمیدہ فدا،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالستار بنگلزء، ضلعی صدر نصیرآباد جاگن خان مغیری، سابق کسان سیکرٹری عبدالغنی بلوچ، ضلعی نائب صدر امان بلوچ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عبداللہ بلوچ، ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری خدائے رحیم،ملک اسداللہ بنگلزئی، تحصیل صدر بھاگ وفا مراد سومرو، ریحانہ مگسی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ملکی و سیاسی صورتحال انتہاہی پیچیدہ بن چکی ہے جہاں پر جمہوری و مثبت سیاست کے لیئے گنجائش انتہاہی محدود بناء جارہی ہے
مقتدرہ نے غیر جمہوری و غیر سنجیدہ سیاستدانوں کے ذریعے سیاسی ماحول کو انتہاہی آلودہ بنا دیا اور غیر جمہوری عمل سے اسمبلی کو بھی بے توقیر بنا دیا گیا بلوچ اور بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کے لیئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے اور حکمت عملیاں بناء جارہی ہیں جسکے تحت ریکوڈک ،سیندک، گوادر رپورٹ سمیت بلوچستان کی میدانی زرعی زمینوں کو کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے قبضہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اسکے علاوہ بلوچستان میں ایک منظم سازش کے ذریعے تعلیمی ماحول کو بھی بگاڑ دیا گیا ہے جہاں پر کتب نویسی پر پابندی اور امتحانی سینٹرز کی خریدو فروخت بھی اسی سازش کا حصہ ہے مقررین نے کہا کہ ضلع کچھی کے اندر امن و امان کی صورتحال بھی مخدوش بنا دی گئ ہے
ڈیرہ مراد جمالی سے لیکر کولپور تک نیشنل ہائی وے اور رابطہ سڑکیں انتہاہی غیر محفوظ ہیں جسکی وجہ سے سفر کرنا ایک خوف بن چکا ہے اور کاروباری حضرات بھی بدامنی کیوجہ سے پریشان ہیں ان تمام پریشان کن مراحل کا تجزیہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست کی جانب سے اس طرح کے مخدوش حالات کا پیدا کرنا سیاسی و عملی ماحول کے فروغ کو روکنے کے مترادف ہے تاکہ علمی شعوری اور سیاسی عمل فروغ نہ پاسکے اجلاس میں تفصیلی تجزئیے اور سیر حاصل بحث کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا
کہ ان تمام مسائل کا حل ایک منظم اور جمہوری سیاسی تنظیم میں ہی ممکن ہے جسکی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے تمام تحصیلوں میں تنظیم کاری کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نامکمل تحصیلوں کی کابینہ تشکیل دی جائیں گی یونٹ سازی اور عوامی رابطہ مہم کو بھی موثر بنایا جائے گاشہید ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی برسی ضلع کونسل کے فیصلے کے مطابق 25 فروری 2025 کو بھاگ شہر میں منائی جائے گی جس کا اعلامیہ مرکزی سطح پر جاری کیا جائے گا اس سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
جو برسی کے تمام امور سرانجام دیں گی اجلاس سے عبدالرزاق پندرانی کامریڈ حاجی خان چھلگری، کامریڈ ٹکاخان کلواڑ، کامریڈ اسلم بلوچ، طائب امیر پہوڑ، کونسلر ملوک بلوچ،کامریڈ نعیم آزاد، نوید اکبر بلوچ،اشفاق الطاف،نقشبند بلوچ شمن علی پہوڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Leave a Reply